وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور بہتر تربیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے پر اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور بہتر تربیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پاک پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کیے گئے۔