وزیراعظم شہباز شریف نے ملک ميں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت کردی جبکہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترمیمی آئل ریفائننگ پالیسی کی تیاری اور شعبہ توانائی میں اصلاحات پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور ان کی پوری ٹیم کے کام اور بہترین کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی اور انہیں سراہا۔