Lifestyle
شہد وزن کم کرنے اور کینسر کے خلاف ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق
شہد کو صدیوں سے قدرت کا انعام سمجھا جاتا ہے، قدیم مصری مٹی کے برتنوں میں شہد کی مکھیاں پالتے تھے، جبکہ قرون وسطیٰ کے مذہبی پیشوا درختوں میں چھتے تراش کر بناتے تھے۔ حتیٰ کہ بعض مذہبی کتابوں میں بھی شہد کی مٹھاس اور خوبی ک
مصنف Shaukat Pirzada25K بار پڑھا

شہد کو صدیوں سے قدرت کا انعام سمجھا جاتا ہے، قدیم مصری مٹی کے برتنوں میں شہد کی مکھیاں پالتے تھے، جبکہ قرون وسطیٰ کے مذہبی پیشوا درختوں میں چھتے تراش کر بناتے تھے۔ حتیٰ کہ بعض مذہبی کتابوں میں بھی شہد کی مٹھاس اور خوبی کی تعریف کی گئی ہے۔
عہد حاضر میں بھی شہد کی مقبولیت ویسی ہی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ میں اس کا استعمال ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے، کیونکہ لوگ اسے بہتر اور زیادہ قدرتی متبادل سمجھتے ہوئے ریفائنڈ چینی کی جگہ شہد کو ترجیح دے رہے ہیں، لیکن یہ کافی مہنگا بھی ہے۔



