برطانیہ کی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کی جانب سے سنگین نوعیت کے متعدد خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے یہ بات مانچسٹر کی یہودی کمیونٹی کے خلاف مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 ایرانی شہریوں پر فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد کہی ہے۔
شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ تہران کی حکومت برطانیہ میں موجود یہودی برادری کو نشانہ بناتی ہے اور بیرونِ ملک اپنے ناقدین کو خاموش کرانے کی کوشش کرتی ہے اور ایران اپنی مداخلت کو چھپانے کے لیے پراکسی گروہوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا استعمال کرتا ہے۔