Lifestyle
شیفیلڈ میں خاتون سے زیادتی و تشدد کے ملزم کو 20 سال قید کی سزا
برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک خاتون کو چھ ماہ کے دوران چھ مرتبہ زیادتی اور دو مرتبہ جنسی حملے کا نشانہ بنانے والے 28 سالہ فرمان علی نامی شخص کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مصنف زاہد انور مرزا27K بار پڑھا

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک خاتون کو چھ ماہ کے دوران چھ مرتبہ زیادتی اور دو مرتبہ جنسی حملے کا نشانہ بنانے والے 28 سالہ فرمان علی نامی شخص کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عدالت میں پیش کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم نے 2024 اور 2025 کے دوران متاثرہ خاتون کو جنسی، جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران دو خواتین، 60 سالہ زرینہ زرینہ اور 43 سالہ سعدیہ محمد بھی مبینہ طور پر اس کے جرائم میں معاونت کرتی رہیں۔
متاثرہ خاتون نے جنوری 2025 میں پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اگلے روز گرفتار کر لیا۔



