Lifestyle
صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں زخمی یاسر کل وطن واپس آئیں گے، اہلیہ یاسر خان
صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے یاسر خان کل وطن واپس آرہے ہیں۔ کراچی میں ان کی فیملی اس وقت کافی خوش بھی ہے۔
مصنف کاشف مشتاق27K بار پڑھا

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے یاسر خان کل وطن واپس آرہے ہیں۔ کراچی میں ان کی فیملی اس وقت کافی خوش بھی ہے۔
یاسر کی اہلیہ مہوش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میرے شوہر واپس آرہے ہیں، کافی عرصے سے بہت زیادہ پریشان تھے، گزشتہ روز شوہر سے بات ہوئی۔
اہلیہ یاسر خان نے کہا کہ میرے شوہر یاسر کو ایک گولی ٹانگ پر اور دوسری بازو پر لگی تھی، اللّٰہ کا شکر ہے اللّٰہ نے انہیں زندگی دی ہے، شوہر نے قورمے کی فرمائش کی ہے، کھانوں کی تیاری شروع کردی ہے۔
صومالیہ: قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن، قزاقوں نے آئل ٹینکر عملے کے 5 ارکان کو قتل کردیا
صومالیہ: یرغمال بنائے گئے جہاز میں 10 پاکستانیوں میں کراچی کے شہری بھی شامل، خاندان سے رابطہ منقطع


