لوئر دیر کے پہاڑی علاقوں میں بخار سے متعدد اموات ہو گئیں۔
علاقہ مکین کے مطابق برمکے، بوچکے اور شادام میں 4 روز میں 7 افراد انتقال کر گئے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ہر سال ستمبر میں پراسرار وباء سے اموات ہوتی ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق 2 نوجوان گردن توڑ بخار کے باعث پشاور میں زیرِ علاج تھے۔
خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 4 ہو گئی