Lifestyle
فش آئل الزائمر سے تحفظ فراہم نہیں کرتا: نئی تحقیق میں اہم انکشاف
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فش آئل سپلیمنٹس الزائمر کے مرض سے بچاؤ میں مؤثر ثابت نہیں ہوتے، جس سے اس عام تصور کو چیلنج کیا گیا ہے کہ اومیگا 3 سپلیمنٹس یادداشت کو بہتر بنانے اور الزائمر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگا
مصنف Rubab Shakeel29K بار پڑھا

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فش آئل سپلیمنٹس الزائمر کے مرض سے بچاؤ میں مؤثر ثابت نہیں ہوتے، جس سے اس عام تصور کو چیلنج کیا گیا ہے کہ اومیگا 3 سپلیمنٹس یادداشت کو بہتر بنانے اور الزائمر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔
طبی جریدے ای بائیو میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق فش آئل سپلیمنٹس دماغی صحت کے لیے توقع کے مطابق فوائد فراہم نہیں کرتے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے کی، جس میں 55 سے 80 سال عمر کے 365 افراد کو شامل کیا گیا جو الزائمر کے مرض کے نسبتاً زیادہ خطرے سے دوچار تھے۔
سائنس دانوں نے الزائمر کی بیماری سے نمٹنے کا حیران کن نیا طریقہ دریافت کرلیا


