Lifestyle
اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے طویل مدتی فوائد محدود ہو سکتے ہیں: نئی تحقیق
ایک نئی تحقیق میں اینٹی ڈپریسنٹ (ڈپریشن کم کرنے والی) ادویات کے طویل عرصے تک استعمال سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel15K بار پڑھا

ایک نئی تحقیق میں اینٹی ڈپریسنٹ (ڈپریشن کم کرنے والی) ادویات کے طویل عرصے تک استعمال سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
محققین کے مطابق ان ادویات کے طویل مدتی فوائد ممکنہ طور پر اتنے مؤثر نہیں جتنے ماضی میں سمجھے جاتے تھے، جبکہ ان کے استعمال سے بعض صحت کے خطرات اور دوا چھوڑنے پر شدید علامات بھی سامنے آ سکتی ہیں۔
دنیا بھر میں 33 کروڑ سے زائد افراد ڈپریشن کا شکار ہیں، جن میں سے بڑی تعداد روزانہ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات استعمال کرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق خواتین میں ان ادویات کا استعمال مردوں کے مقابلے میں تقریباً دگنا زیادہ پایا جاتا ہے۔
فش آئل الزائمر سے تحفظ فراہم نہیں کرتا: نئی تحقیق میں اہم انکشاف


