Lifestyle
ویک اینڈ پر زیادہ سونا اگلے دن کی تھکاوٹ کا سبب
بہت سے لوگ مصروف ہفتے کے بعد ویک اینڈ پر دیر تک سونے کو تھکن اتارنے اور نیند پوری کرنے کا بہترین طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن ماہرینِ نیند کے مطابق یہ عادت پیر کے روز مزید تھکاوٹ اور سستی کا سبب بن سکتی ہے۔
مصنف Rubab Shakeel21K بار پڑھا

بہت سے لوگ مصروف ہفتے کے بعد ویک اینڈ پر دیر تک سونے کو تھکن اتارنے اور نیند پوری کرنے کا بہترین طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن ماہرینِ نیند کے مطابق یہ عادت پیر کے روز مزید تھکاوٹ اور سستی کا سبب بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو معمول سے کہیں زیادہ دیر تک سونا جسم کے قدرتی نیند و بیداری کے نظام، جسے سرکیڈین ردھم (Circadian Rhythm) کہا جاتا ہے کو متاثر کرتا ہے، اس کے نتیجے میں جسم کے لیے دوبارہ معمول کے شیڈول پر آنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دماغ نیند کو بینک اکاؤنٹ کی طرح نہیں سمجھتا کہ ہفتے بھر کی کمی کو بعد میں ایک ساتھ پورا کر لیا جائے، نیند کے اوقات میں اچانک تبدیلی جسمانی گھڑی کو الجھا دیتی ہے اور نیند کے معیار پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔
کم نیند نوجوانوں میں کینسر کے خطرے کو 3 گنا تک بڑھا سکتی ہے: نئی تحقیق میں انکشاف


