چین میں سائنس دانوں نے الزائمر (دماغی کمزوری اور نسیان) کی بیماری سے نمٹنے کا ایک حیران کن نیا طریقہ دریافت کیا ہے، اس میں دماغ کے بجائے جگر کو ہدف بنایا گیا ہے۔ 
سائنسدانوں کی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر جگر کے خون سے ایک زہریلے چپچپے پروٹین، جسے ایمائلوئیڈ کہا جاتا ہے، کو صاف کرنے کی صلاحیت بڑھا دی جائے تو دماغ میں اس کے جمع ہونے کے عمل کو کم کیا جا سکتا ہے، بلکہ یادداشت کی کمزوری کو بھی نہ صرف روکا بلکہ واپس کیا جا سکتا ہے۔
سائنسدانوں کی جانب سے چوہوں پر کی گئی یہ تحقیق، جو حال ہی میں سائنسی جریدے نیورون میں شائع ہوئی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جگر الزائمر کی بیماری میں پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔