اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ مچھر انہیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کاٹتے ہیں، جبکہ ان کے آس پاس موجود افراد نسبتاً محفوظ رہتے ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی سائنسی وجوہات کارفرما ہوتی ہیں۔
حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم کی مخصوص بو، سانس کے ذریعے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂)، جلد کی کیمیائی ساخت، جسمانی حرارت اور حتیٰ کہ کپڑوں کا رنگ بھی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ مچھر کس شخص کو زیادہ نشانہ بنائیں گے۔