ہربل ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پانی کا کم استعمال، ذیابطیس اور بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) گردوں کی ناکامی کی بڑی وجوہات ہیں۔
ماہرین نے عوام کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے، مناسب مقدار میں پانی پینے اور باقاعدہ طبی معائنے کرانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ اس مرض سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
ہربل ماہرینِ صحت نے گردوں کی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی کی بنیادی عادات کو نظر انداز کرنا سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔