ملک کے مختلف حصوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق کشمور، قمبر، کراچی کے ضلع شرقی اور غربی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
این ای او سی کے مطابق بلوچستان سے ڈیرہ بگٹی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق