Lifestyle
شہری مردوں میں موٹاپا اور میٹابولک سنڈروم تیزی سے بڑھنے لگا: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
شہری علاقوں میں رہنے والے مردوں میں موٹاپے اور میٹابولک سنڈروم کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar14K بار پڑھا

شہری علاقوں میں رہنے والے مردوں میں موٹاپے اور میٹابولک سنڈروم کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
صحت سے متعلق بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں رہنے والے مردوں میں زائد وزن اور موٹاپے کی شرح میں 9 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ شہری علاقوں میں تقریباً ہر 3 میں سے 1 مرد موٹاپے کا شکار ہے۔
ماہر امراض برائے ہارمونز کے مطابق موٹاپا صرف جسمانی وزن بڑھنے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ بلند فشارِ خون، ذیابیطس، کولیسٹرول کی خرابی، دل، جگر، گردوں اور دیگر سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
دل کا خیال کیسے رکھیں؟ ماہرینِ امراضِ قلب نے مؤثر طریقے بتا دیے


