لہسن میں موجود قدرتی مرکب ایلیسن جسم میں انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے اور بلڈ شوگر لیولز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق لہسن کو پیسنے یا باریک کاٹنے کے بعد 5 سے 10 منٹ تک چھوڑ دینے سے اس میں فائدہ مند مرکب ’ایلیسن انزائم‘ (allicin enzyme) پیدا ہوجاتا ہے جبکہ زیادہ دیر تک تیز آنچ پر پکانے سے اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق لہسن کو چٹنی، دہی، دال، سبزی، سلاد یا سوپ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچا (پسا یا دردرا کٹا ہوا) یا ہلکا پکا ہوا لہسن زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے تاہم اگر اسے پکانا ہو تو پہلے پیس کر کچھ دیر کے لیے رکھنا بہتر ہے۔