Lifestyle
شدید گرمی میں مناسب مقدار میں پانی پینا ناگزیر ہے: ماہرینِ صحت
ماہرینِ صحت نے شدید گرمی کے دوران جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) اور گرمی سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا ناگزیر قرار دیا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar22K بار پڑھا

ماہرینِ صحت نے شدید گرمی کے دوران جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) اور گرمی سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا ناگزیر قرار دیا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق پسینے کے ذریعے جسم سے بڑی مقدار میں پانی اور ضروری نمکیات خارج ہو جاتے ہیں، جن کی بر وقت تلافی بے حد ضروری ہے، اس مقصد کے لیے روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پینے کی تجویز دی جاتی ہے، جبکہ دھوپ میں طویل وقت گزارنے یا جسمانی مشقت کی صورت میں اس مقدار میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی ایک ہی وقت میں زیادہ مقدار میں پینے کے بجائے دن بھر وقفے وقفے سے پینا زیادہ مفید ہے جبکہ تربوز، کھیرے، مالٹے اور اسٹرابیری جیسے پانی سے بھرپور پھل اور سبزیاں جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
پروفی یا عام کافی؟ ماہرین نے صحت کیلئے بہتر انتخاب بتا دیا


