ذیابیطس کے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے والے انجیکشنز صرف موٹاپے کے علاج کے لیے ہی نہیں بلکہ دبلے مریضوں کے خون میں بھی شوگر لیول کو بہتر انداز میں قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں تاہم ان کا استعمال صرف ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں ہی ہونا چاہیے۔
ماہرین برائے ذیابیطس نے کہا ہے کہ یہ (مونجارو، ویگووی، اوزیمپک) انجیکشن جسم میں ایسے ہارمون کی نقل کرتے ہیں جو بھوک کم کرنے، انسولین کے اخراج کو بہتر بنانے اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔