Lifestyle
بہتر صحت کیلئے ماہرِ معدہ کے تجویز کردہ 6 مؤثر سپلیمنٹس کون سے ہیں؟
بعض سپلیمنٹس سائنسی تحقیق میں صحت کے لیے مؤثر ثابت ہوئے ہیں تاہم انہیں صرف ضرورت اور طبی مشورے کے تحت استعمال کرنا چاہیے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹس متوازن غذا کا متبادل نہیں بلکہ غذائی کمی پوری کرنے کا ایک ذریعہ
مصنف Sajid Ansari27K بار پڑھا

بعض سپلیمنٹس سائنسی تحقیق میں صحت کے لیے مؤثر ثابت ہوئے ہیں تاہم انہیں صرف ضرورت اور طبی مشورے کے تحت استعمال کرنا چاہیے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹس متوازن غذا کا متبادل نہیں بلکہ غذائی کمی پوری کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے 6 ایسے سپلیمنٹس تجویز کیے گئے ہیں جو درست استعمال کی صورت میں فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
میگنیشیئم
دنیا بھر میں تقریباً 2.4 ارب افراد میں میگنیشیئم کی کمی پائی جاتی ہے، یہ بہتر نیند، قبض، سر کے درد اور بلڈ پریشر کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے، میگنیشیئم گلائسینیٹ اور سائٹریٹ کو آکسائیڈ کے مقابلے میں بہتر جذب ہونے والی اقسام قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے دبلے مریضوں کیلئے وزن کم کرنے کے انجیکشنز کے فوائد اور نقصانات بتا دیے


