چاکلیٹ دنیا بھر کی مقبول ترین غذاؤں میں شمار ہوتی ہے مگر اس کی تاریخ اور تیاری سے جڑے کئی دلچسپ حقائق کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قدیم تہذیب میں کوکو کے دانے کرنسی کے طور پر استعمال ہوتے تھے اور ان کے ذریعے خوراک، کپڑے اور دیگر اشیاء خریدی جاتی تھیں۔
بعض مؤرخین کے مطابق 100 کوکو دانوں کے بدلے ایک ٹرکی (پرندے کی ایک نسل) کو خریدا جا سکتا تھا۔
کوکو کے درخت کی پھلیاں شاخوں کے بجائے سیدھا تنے اور موٹی شاخوں پر اگتی ہیں، ہر پھلی میں عموماً 20 سے 60 دانے ہوتے ہیں جن سے بعد میں چاکلیٹ تیار کی جاتی ہے۔