Lifestyle
دبلے پتلے نظر آنیوالوں میں بھی کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے، ماہر امرض قلب
برطانوی ماہر امراض قلب نے خبردار کیا ہے کہ بعض اوقات دبلے پتلے اور بظاہر صحت مند نظر آنیوالے افراد میں بھی کولیسٹرول بڑھا ہو سکتا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada15K بار پڑھا

برطانوی ماہر امراض قلب نے خبردار کیا ہے کہ بعض اوقات دبلے پتلے اور بظاہر صحت مند نظر آنیوالے افراد میں بھی کولیسٹرول بڑھا ہو سکتا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ زیادہ کولیسٹرول صرف ان لوگوں کا مسئلہ ہے جو موٹاپے کا شکار ہوں، عمر رسیدہ ہوں یا غیر صحت بخش غذا کھاتے ہوں، لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔
چونکہ زیادہ کولیسٹرول عموماً کوئی واضح علامات ظاہر نہیں کرتا، اس لیے یہ برسوں تک بغیر تشخیص کے موجود رہ سکتا ہے اور خاموشی سے دل کے دورے، فالج اور دیگر امراض قلب اور شریانوں کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرتا رہتا ہے۔ اور ایسا ان افراد میں بھی ہوتا ہے جو بظاہر دبلے پتلے اور صحت مند نظر آتے ہیں۔
کولیسٹرول کنٹرول رکھنے میں معاون 5 غذائیں
زیادہ تر مریض جینیاتی کولیسٹرول کے خطرات سے ناواقف


