خواتین کی غذائی ضرورتیں عمر کے مختلف مراحل میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، اسی لیے ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 20، 40 اور 60 سال کی عمر میں بعض مخصوص غذائی اجزاء کی کمی خواتین کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 20 سال کی عمر میں آئرن اور فولیٹ کی کمی سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے، اس عمر کی خواتین میں آئرن کی کمی تھکن، کمزوری اور ذہنی جھنجھلاہٹ (برین فوگ) کا سبب بن سکتی ہے جبکہ فولیٹ جسم میں نئے خلیات کی تشکیل اور حمل کے دوران بچے کی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔