Lifestyle
کوئٹہ: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت
کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
مصنف Wajiha Naz13K بار پڑھا

کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ والدہ اور بچے صحت مند ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔



