Lifestyle
بھارت میں پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری
بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔
مصنف Hassan Shabbar6K بار پڑھا

بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔
بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق جاپانی کمپنی ٹاکیڈا کی تیار کردہ کیو ڈینگا Qdenga ویکسین کے استعمال کی منظوری 21 جولائی کو دی گئی۔
بھارتی ادارے سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کے لیے اس ویکسین کی منظوری دی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین سے 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ڈینگی جیسے سنگین مرض سے بچنے میں مدد ملے گی، یہ ویکسین 3 ماہ کے دوران 2 انجیکشن کے ذریعے استعمال کرائی جاتی ہے۔
بھارت کا ڈینگی ویکسین بنانے کا دعویٰ: سنگل ڈوز ’ڈینگی آل‘ آخری مرحلے کے ٹرائل میں داخل


