Lifestyle
اسپتال سے جہاز تک، 12 سالہ بچی کا 1 دن کیلئے فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر زندگی کا بڑا خواب پورا ہو گیا
گردے کی پیوند کاری کے بعد 12 سالہ بچی کی زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہو گیا اور وہ ایک دن کے لیے فلائٹ اٹینڈنٹ بن گئی۔
مصنف Fatima11K بار پڑھا

گردے کی پیوند کاری کے بعد 12 سالہ بچی کی زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہو گیا اور وہ ایک دن کے لیے فلائٹ اٹینڈنٹ بن گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 12 سالہ ٹریشا اونگ کو صرف 4 سال کی عمر میں گردوں کے شدید مسائل کی تشخیص ہوئی اور اس کے بعد بچی کا بچپن اسپتالوں کے چکر، علاج اور مختلف طبی مشکلات میں گزرا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ٹریشا اونگ کے گردے کی کامیاب پیوند کاری کے بعد اس کی صحت میں بہتری آئی تو ’میک اے وش آسٹریلیا‘ اور ایک ایئر لائن کے ساتھ مل کر اسے اپنی زندگی کے ایک بڑے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا یادگار موقع دیا۔
نئی چیز سیکھنے پر دماغ میں کیا ہوتا ہے؟ دلچسپ ویژولائزیشن نے راز کھول دیا


