گردے کی پیوند کاری کے بعد 12 سالہ بچی کی زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہو گیا اور وہ ایک دن کے لیے فلائٹ اٹینڈنٹ بن گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 12 سالہ ٹریشا اونگ کو صرف 4 سال کی عمر میں گردوں کے شدید مسائل کی تشخیص ہوئی اور اس کے بعد بچی کا  بچپن اسپتالوں کے چکر، علاج اور مختلف طبی مشکلات میں گزرا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ٹریشا اونگ کے گردے کی کامیاب پیوند کاری کے بعد اس کی صحت میں بہتری آئی تو ’میک اے وش آسٹریلیا‘ اور ایک ایئر لائن کے ساتھ مل کر اسے اپنی زندگی کے ایک بڑے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا یادگار موقع دیا۔