Lifestyle
ڈیپ سیک اور ہواوے کا اشتراک، این ویڈیا پر انحصار کم کرنے کیلئے چِپ پروگرامنگ نظام تیار
چینی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیپ سیک نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ہواوے کی ایسینڈ چِپس (Ascend chips) کے لیے جدید پروگرامنگ نظام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas23K بار پڑھا

چینی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیپ سیک نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ہواوے کی ایسینڈ چِپس (Ascend chips) کے لیے جدید پروگرامنگ نظام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ڈیپ سیک نے اپنے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ہم ہواوے کے ایسینڈ پلیٹ فارم کے لیے بنیادی سافٹ ویئر نظام اوپن سورس کر رہے ہیں جس میں ٹائل لینگ (TileLang) نامی اعلیٰ سطح کی پروگرامنگ زبان اور متعلقہ کمپیوٹنگ و مواصلاتی لائبریریاں شامل ہیں۔
اے آئی کی رفتار کم کرنے سے چین پر امریکا کی برتری ختم ہو سکتی ہے: امریکی اسپیکر


