Lifestyle
فلٹر کافی بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتی ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
ایک نئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فلٹر کافی پینے والے افراد میں جسمانی و بائیولوجیکل عمر کے تیزی سے بڑھنے کے امکانات کم ہوتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹنٹ کافی پینے والے افراد میں بائیولوجیکل عمر میں اضافے کی رف
مصنف Abdullah26K بار پڑھا

ایک نئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فلٹر کافی پینے والے افراد میں جسمانی و بائیولوجیکل عمر کے تیزی سے بڑھنے کے امکانات کم ہوتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں انسٹنٹ کافی پینے والے افراد میں بائیولوجیکل عمر میں اضافے کی رفتار کچھ تیز دیکھی گئی۔
طبی جریدے این پی جے سائنس آف فوڈ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 56 سال کی اوسط عمر کے تقریباً 49 ہزار 414 بالغ افراد کے صحت سے متعلق ڈیٹا اور ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں سامنے آیا کہ کافی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی، اس کا اثر اتنا ہی واضح نظر آئے گا۔ روزانہ 3 کپ سے زیادہ فلٹر کافی پینے والے افراد میں عمر رسیدہ ہونے کا عمل سب سے زیادہ سست دیکھا گیا۔
شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا


