Lifestyle
نوجوانوں کا روز مرہ سماجی معاملات میں مصنوعی ذہانت پر زیادہ انحصار
حالیہ مطالعات کے مطابق نوجوانوں اور نو عمر افراد کی ایک بڑی تعداد روزمرہ سماجی روابط اور ذاتی گفتگو کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا سہارا لینے لگی ہے، تقریباً 20 فیصد نوجوان تعلقات سے متعلق مشورے اور جذباتی معاونت کے لیے اے
مصنف Rubab Shakeel25K بار پڑھا

حالیہ مطالعات کے مطابق نوجوانوں اور نو عمر افراد کی ایک بڑی تعداد روزمرہ سماجی روابط اور ذاتی گفتگو کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا سہارا لینے لگی ہے، تقریباً 20 فیصد نوجوان تعلقات سے متعلق مشورے اور جذباتی معاونت کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس استعمال کر رہے ہیں۔
تحقیق کے مطابق نوجوان مشکل ٹیکسٹ پیغامات لکھنے، غیر آرام دہ گفتگو کی مشق کرنے اور مختلف سماجی صورتِ حال کو سمجھنے کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے نوجوان ان ڈیجیٹل معاونین کو پیچیدہ انسانی تعلقات سے نمٹنے کا کم دباؤ والا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت نوجوان صارفین کیلئے خطرہ ہے، امریکی واچ ڈاگ


