Lifestyle
برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے
برطانیہ میں نئے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کی تعیناتی کے بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے بلند و بانگ دعوے عملی طور پر کامیاب نہ ہو سکے۔
مصنف ہارون مرزا25K بار پڑھا

برطانیہ میں نئے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کی تعیناتی کے بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے بلند و بانگ دعوے عملی طور پر کامیاب نہ ہو سکے۔
برطانوی حکومت سخت اقدامات اور متنازع قوانین متعارف کروانے کے باوجود چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کا راستہ روکنے میں ناکام ہے۔
تازہ واقعے میں 165 غیر قانونی تارکینِ وطن فرانس کے راستے چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر انگلش چینل عبور کرتے ہوئے برطانیہ پہنچ گئے، سیکیورٹی فورسز انہیں ڈوور لے گئیں جہاں تمام افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔
برطانیہ: تارکینِ وطن کی چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی آمد دردِسر بن گئی


