Lifestyle
بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کی اداکارہ ثمرین کور کیساتھ تعلقات کی تصدیق
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا شخصیت ثمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کو باضابطہ طور پر عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔
مصنف Rubab Shakeel30K بار پڑھا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا شخصیت ثمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کو باضابطہ طور پر عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔
ارشدیپ سنگھ نے انسٹاگرام پر ثمرین کور کے ہمراہ محبت بھری تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مائی پرسن لکھا، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔
ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور کے تعلقات کی افواہیں 2026ء کے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) سیزن کے دوران سامنے آئیں، جب ارشدیپ نے اسنیپ چیٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔
ارشدیپ سنگھ و ثمرین کور کے تعلق کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل


