برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹروبا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا بطور کپتان 21 واں ٹیسٹ میچ ہے، جبکہ مجموعی طور پر دائیں ہاتھ کے بیٹر کا یہ 63 واں ٹیسٹ میچ ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دسواں نمبر رکھنے والے بابر اعظم جنھوں نے اب تک 115 ٹیسٹ اننگز میں 9 سینچریاں بنائیں ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں دسویں سینچری کے لیے ان کا انتظار اب صبر آزما بنتا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اولین سینچری 32 اننگز کے بعد اسکور کرنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سینچری اننگز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر 2022ء میں 161 رنز کی شکل میں کھیلی تھی۔