Lifestyle
مانچسٹر: معروف سماجی شخصیت ضیاء فرید کے بھتیجے کا دعوت ولیمہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی بھی شرکت
مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ضیاء فرید اور پاکستان گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے قائد گروپ کے رہنما، منسٹر برائے انرجی اینڈ اسپورٹس کے کوآرڈینیٹر عطاء فرید کے بھتیجے ڈاکٹر یاسم فرید کی دعوتِ ولیمہ کی شاندار تقر
مصنف ہارون مرزا26K بار پڑھا

مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ضیاء فرید اور پاکستان گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے قائد گروپ کے رہنما، منسٹر برائے انرجی اینڈ اسپورٹس کے کوآرڈینیٹر عطاء فرید کے بھتیجے ڈاکٹر یاسم فرید کی دعوتِ ولیمہ کی شاندار تقریب مانچسٹر کے معروف ورملین ہال میں منعقد ہوئی۔
اس پروقار تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین یاسمین قریشی اور افضل خان، میئر آف بری محمد طاہر رفیق، قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل سمیت سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



