Lifestyle
کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھانا کھاتے ہیں، تحقیق
ایک نئی تحقیق کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada24K بار پڑھا

ایک نئی تحقیق کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔
کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت اور لوگوں کے کھانے کی مقدار کا جائزہ لینے کے لیے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی اور پنسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 86 بالغ افراد پر کیے گئے دو تجربات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔
تجزیہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحقیق میں شامل افراد کو بیف چلی یا چکن تکہ مسالہ میں سے ایک کھانا پانی کے ساتھ دیا گیا اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق جتنا چاہیں کھانے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران ان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی تاکہ محققین یہ جان سکیں کہ انہوں نے کھانے کے دوران کتنا پانی پیا۔



