Lifestyle
ہر آٹھ میں سے ایک کینسر کا سبب انفیکشن، ویکسین سے قابو ممکن ہو سکتا ہے، تحقیق
ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے ہر آٹھ میں سے ایک کینسر کا سبب انفیکشن ہو سکتا ہے اور ان میں سے بہت سے انفیکشنز پر ویکسینیشن کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada30K بار پڑھا

ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے ہر آٹھ میں سے ایک کینسر کا سبب انفیکشن ہو سکتا ہے اور ان میں سے بہت سے انفیکشنز پر ویکسینیشن کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔
انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے سائنسدانوں کے مطابق 2024 میں کینسر کے سامنے آنے والے 1 کروڑ 92 لاکھ نئے کیسز میں سے تقریباً 23 لاکھ کیسز انفیکشنز سے منسلک تھے۔ ان کینسر کیسز کی اکثریت صرف پانچ اقسام کے انفیکشنز سے وابستہ تھی۔
ان میں ہیلیکوبیکٹر پائلوری شامل ہے، جو ایک عام بیکٹیریا ہے اور معدے کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اکثر آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعے پھیلتا ہے۔ دیگر میں ہیومن پیپیلوما وائرس، ہیپاٹائٹس بی اور سی اور ایپسٹین بار وائرس شامل ہیں، جو خاص طور پر غدود کے بخار کا سبب بننے کے لیے مشہور ہے۔



