سائنسدانوں نے زحل کے برفیلے چاند انسیلاڈس کے زیرِ سطح سمندر جیسا ماحول لیبارٹری میں تیار کر کے اس میں زمین پر پائے جانے والے ایک جرثومے کو زندہ رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
جرمنی میں محققین نے انسیلاڈس کی برفانی سطح کے نیچے موجود سمندر کی ممکنہ صورتِ حال کو لیبارٹری میں نقل کیا، اس کے لیے پانی، نمکیات، کاربونیٹس اور چٹان کے ذرات استعمال کیے گئے تاکہ چاند کے انتہائی الکلائن سمندر اور اس کی تہہ میں ہونے والے کیمیائی عمل کی مشابہت پیدا کی جا سکے۔
محققین نے اس ماحول میں Methanothermococcus okinawensis نامی جرثومہ شامل کیا، جو زمین پر گہرے سمندر میں موجود ہائیڈرو تھرمل وینٹس کے قریب پایا جاتا ہے، سخت حالات کے باوجود جرثومہ ناصرف زندہ رہا بلکہ اس میں افزائش بھی ہوئی۔