Lifestyle
زحل کے چاند پر زندگی کے امکانات، سائنسدانوں کا اہم تجربہ
سائنسدانوں نے زحل کے برفیلے چاند انسیلاڈس کے زیرِ سطح سمندر جیسا ماحول لیبارٹری میں تیار کر کے اس میں زمین پر پائے جانے والے ایک جرثومے کو زندہ رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
مصنف Rubab Shakeel21K بار پڑھا

سائنسدانوں نے زحل کے برفیلے چاند انسیلاڈس کے زیرِ سطح سمندر جیسا ماحول لیبارٹری میں تیار کر کے اس میں زمین پر پائے جانے والے ایک جرثومے کو زندہ رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
جرمنی میں محققین نے انسیلاڈس کی برفانی سطح کے نیچے موجود سمندر کی ممکنہ صورتِ حال کو لیبارٹری میں نقل کیا، اس کے لیے پانی، نمکیات، کاربونیٹس اور چٹان کے ذرات استعمال کیے گئے تاکہ چاند کے انتہائی الکلائن سمندر اور اس کی تہہ میں ہونے والے کیمیائی عمل کی مشابہت پیدا کی جا سکے۔
محققین نے اس ماحول میں Methanothermococcus okinawensis نامی جرثومہ شامل کیا، جو زمین پر گہرے سمندر میں موجود ہائیڈرو تھرمل وینٹس کے قریب پایا جاتا ہے، سخت حالات کے باوجود جرثومہ ناصرف زندہ رہا بلکہ اس میں افزائش بھی ہوئی۔
موت کے بعد کیا انسانی جسم حرکت کر سکتا ہے؟ سائنس کی حیران کن وضاحت


