Lifestyle
پانڈا ڈپلومیسی: چین نے 2 پانڈا امریکا کیوں بھیجے؟
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد چین سے 2 پانڈا امریکا پہنچ گئے۔
مصنف Fatima6K بار پڑھا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد چین سے 2 پانڈا امریکا پہنچ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین سے امریکا پہنچنے والے یہ دونوں پانڈا آئندہ 10 برس تک امریکا کے شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر میں رہیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانڈا پنگ پنگ اور فو شوانگ کو چین کے شہر چینگڈو سے خصوصی بوئنگ 777 کارگو طیارے کے ذریعے امریکا منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پانڈا ایکسپریس کہلانے والا خصوصی بوئنگ 777 کارگو طیارہ اتوار کی صبح اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچا۔
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
50 برسوں میں پہلی بار جاپان پانڈا سے محروم ہوجائے گا


