Lifestyle
برطانیہ: رش اور کوریڈور میں دوران علاج ہر ہفتے 550 مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف
اے اینڈ ای میں مریضوں کی بھیڑ بھاڑ اور کوریڈور میں دیکھ بھال کے دوران ہر ہفتے تقریباً ساڑھے پانچ سو مریضوں کی ہلاکت کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔
مصنف ہارون مرزا12K بار پڑھا

اے اینڈ ای میں مریضوں کی بھیڑ بھاڑ اور کوریڈور میں دیکھ بھال کے دوران ہر ہفتے تقریباً ساڑھے پانچ سو مریضوں کی ہلاکت کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار پر مشتمل ایک معلوماتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ ہلاکتوں کی شرح ہر ہفتے ایک بڑے جمبو جیٹ طیارہ حادثے کے نتائج کے برابر ہے۔
این ایچ ایس اسپتال میں 19 ہزار سے زائد مریضوں پر ہونے والے ایک جائزہ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں شرح اموات زیادہ بڑھی ہے۔



