پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کے عبداللّٰہ فضل نے غنی گلاس کے خلاف ناقابل شکست ٹرپل سنچری جڑ دی۔
23 سالہ عبداللّٰہ فضل نے 339 گیندوں پر ناقابل شکست 309 رنز کی باری کھیلی، اُن کی اننگز 29 چوکوں اور 11 چھکوں پر مشتمل تھی۔
اس موقع پر عبداللّٰہ فضل نے حسن رضا خان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 417 رنز کی شراکت بھی بنائی، حسن رضا 222 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔