حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کے اندرونی مناظر پہلی بار زیرِ زمین ڈرون نے محفوظ کر لیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکیہ میں کوہِ ارارات کے قریب متنازع دوروپِنار (Durupınar) سائٹ کا جائزہ لینے والے محققین نے گوفر نامی خصوصی زیرِ زمین ڈرون کا استعمال شروع کر دیا۔
ترک حکومت کی اجازت کے تحت کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم نے زیرِ زمین موجود حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی تک رسائی کے لیے گہری شافٹ کھودی اور گوفر ڈرون مشین کو کور ڈرلنگ کے ذریعے بنائے گئے سوراخوں میں اتارا۔