Lifestyle
ترکیہ: حضرت نوح ؑ کی کشتی کے اندر کیا ہے؟ ڈرون نے زیرِ زمین تصاویر محفوظ کر لیں
حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کے اندرونی مناظر پہلی بار زیرِ زمین ڈرون نے محفوظ کر لیے۔
مصنف Wajiha Naz19K بار پڑھا

حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کے اندرونی مناظر پہلی بار زیرِ زمین ڈرون نے محفوظ کر لیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکیہ میں کوہِ ارارات کے قریب متنازع دوروپِنار (Durupınar) سائٹ کا جائزہ لینے والے محققین نے گوفر نامی خصوصی زیرِ زمین ڈرون کا استعمال شروع کر دیا۔
ترک حکومت کی اجازت کے تحت کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم نے زیرِ زمین موجود حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی تک رسائی کے لیے گہری شافٹ کھودی اور گوفر ڈرون مشین کو کور ڈرلنگ کے ذریعے بنائے گئے سوراخوں میں اتارا۔
کیا سائنسدانوں کو حضرت نوح ؑ کی کشتی مل گئی؟ نئے انکشافات سامنے آ گئے


