طبی سائنسدانوں اور ماہرینِ غذائیت کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کا استعمال جگر کی شدید بیماریوں بالخصوص 'فیٹی لیور' سے بچاؤ میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اٹلی کی وزارت صحت کے اشتراک سے تیار کی گئی تحقیق طبی جریدے نیوٹرینٹس میں شائع ہوئی جس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ایسے افراد جو جو روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹماٹر کھاتے ہیں ان میں سے جگر پر چڑھی چربی حیرت انگیز طور پر کم ہوئی۔
ٹماٹر میں 'لائیکوپین' نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جگر کے خلیات کی حفاظت کرتا ہے اور وہاں غیر ضروری چربی کے ذخیرہ ہونے کو روکتا ہے۔