Lifestyle
خریدتے وقت کیسے جانچا جائے انڈے تازہ اور اچھی کوالٹی کے ہیں؟
اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ مرغی کے انڈے خریدتے وقت، بغیر توڑے یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون سے انڈے تازہ، لذیذ اور اچھی کوالٹی کے ہیں؟ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کے انڈے غذائیت سے بھرپور اور روزمرہ کھانوں میں عام
مصنف Shaukat Pirzada5K بار پڑھا

اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ مرغی کے انڈے خریدتے وقت، بغیر توڑے یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون سے انڈے تازہ، لذیذ اور اچھی کوالٹی کے ہیں؟ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کے انڈے غذائیت سے بھرپور اور روزمرہ کھانوں میں عام استعمال ہوتے ہے۔
تاہم ہر انڈہ تازہ اور معیاری ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔ زیادہ دیر تک رکھے یا غلط طریقے سے محفوظ کیے گئے انڈے خراب ہو سکتے ہیں، جس سے ان کا ذائقہ اور کھانے والے کی صحت دونوں متاثر ہوتے ہیں۔
دیکھنے اور سونگھنے کے سادہ طریقوں سے آپ پکانے سے پہلے انڈے کی تازگی کا کسی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، انڈے کے چھلکے کی شکل، رنگ اور سطح کا جائزہ لیں۔



