Lifestyle
مصطفیٰ کمال کا پمز میں نئی لیب، کینسر اسپتال کی تعمیر کا اعلان
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں جَلد نئی لیب قائم کی جائے گی جس کے بعد تمام ٹیسٹ ملک کے اندر ہی کیے جا سکیں گے، موجودہ لیب سروسز کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔
مصنف Naila Abbas11K بار پڑھا

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں جَلد نئی لیب قائم کی جائے گی جس کے بعد تمام ٹیسٹ ملک کے اندر ہی کیے جا سکیں گے، موجودہ لیب سروسز کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، اب تک 70 ہزار افراد کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کی جا چکی ہے، ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ حکومت مفت کرے گی۔
وفاقی وزیرِ صحت نے بتایا کہ پمز کی نئی ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، نئی ایمرجنسی میں 11 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
پمز‘ چند گھنٹوں میں مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دیا، وزیراعظم نے منظور نہیں کیا


