Lifestyle
ارسطو اور سکندر اعظم سے منسوب 2400 سال قدیم اسکول دریافت
یونان میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً 2400 سال پرانا ایک قدیم تعلیمی مرکز دریافت کیا ہے، جہاں ممکنہ طور پر عظیم فلسفی ارسطو نے نوجوان سکندر اعظم کو تعلیم دی تھی۔
مصنف Rubab Shakeel5K بار پڑھا

یونان میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً 2400 سال پرانا ایک قدیم تعلیمی مرکز دریافت کیا ہے، جہاں ممکنہ طور پر عظیم فلسفی ارسطو نے نوجوان سکندر اعظم کو تعلیم دی تھی۔
یہ وسیع و عریض عمارت شمالی یونان کے قدیم شہر میزا میں دریافت ہوئی ہے اور اس کا تعلق چوتھی صدی قبلِ مسیح سے ہے، جب سکندر اعظم کے والد فلپ دوم مقدونیہ کے بادشاہ تھے۔
کھدائی کے دوران ایک لیکچر ہال، پتھر کی میزیں، اسٹیڈیم، کھیلوں کا میدان، ڈھکی ہوئی راہ داری اور دو ضیافت ہال دریافت ہوئے ہیں۔
دنیا کے قدیم ترین امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت، پناہ گزینوں سے متعلق شق بھی شامل


