Lifestyle
9 گھنٹے یا زائد سونا قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کو 9 گھنٹے تک نیند لینا قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔
مصنف Aqib Ali6K بار پڑھا

طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کو 9 گھنٹے تک نیند لینا قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔
تائیوان کے محققین نے 30 سال میں 3 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی اور 9 گھنٹے کی نیند سے قبل از وقت موت کا انکشاف کیا ہے۔
دن بھر کی تھکن کے بعد لائٹ بجھا کر چادر اوڑھ کر لیٹ جانے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوتا، لیکن یہ جسمانی سکون آپ کو بھاری بھی پڑسکتا ہے۔
عام طور پر صحت مند زندگی کےلیے 7 سے 8 گھنٹے کی نیند بہتر مانی جاتی ہے لیکن بستر پر اس سے زیادہ وقت گزارنا موت کے امکان کو بڑھا بھی سکتا ہے۔



