Lifestyle
امریکا میں ایرانی صدر کو امریکی سیکریٹ سروس کی اسپیشل سیکیورٹی فراہم کردی گئی
امریکا میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکریٹ سروس کی اسپیشل سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔
مصنف fahad28K بار پڑھا

امریکا میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو امریکی سیکریٹ سروس کی اسپیشل سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔
مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکی شہر نیویارک میں ہیں۔ صدر پزشکیان کے علاوہ نیویارک میں موجود دیگر ایرانی حکام کی سیکیورٹی محکمہ خارجہ کی ’ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس‘ کر رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پزشکیان اور ایرانی وفد کے دیگر ارکان کی سیکیورٹی پر مامور فیڈرل سیکیورٹی اداروں کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس بیورو کے ارکان، انویسٹی گیٹرز اور ہائی وے پیٹرول کے دستوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔



