Lifestyle
برین فوگ اور مسلسل تھکن کی اہم وجوہات سامنے آ گئیں
نئی سائنسی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دماغی دھند اور مسلسل تھکن کی ایک ہی وجہ نہیں بلکہ جسم میں کئی حیاتیاتی تبدیلیاں اس کا سبب بن سکتی ہیں۔
مصنف Naila Abbas12K بار پڑھا

نئی سائنسی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دماغی دھند اور مسلسل تھکن کی ایک ہی وجہ نہیں بلکہ جسم میں کئی حیاتیاتی تبدیلیاں اس کا سبب بن سکتی ہیں۔
دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طویل عرصے تک رہنے والی سوزش دماغی دھند کی اہم وجوہات میں شامل ہے، مسلسل ذہنی دباؤ، خودکار مدافعتی بیماریوں یا کسی وائرس کے بعد مدافعتی نظام کی سرگرمی سے پیدا ہونے والے کیمیائی مادے دماغ تک پہنچ کر اعصابی رابطے متاثر کر سکتے ہیں جس سے سوچنے اور سمجھنے کی رفتار کم اور ذہنی تھکن بڑھ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اعصابی نظام میں چھوٹی سی خرابی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، مسلسل ذہنی تناؤ کی صورت میں جسم میں تناؤ کے سبب ہارمون کی مقدار بلند رہ سکتی ہے جس سے یادداشت اور دماغ کی اعلیٰ سطح کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
چربی میں کمی کیلئے چہی قدمی مفید یا دوڑ؟ فٹنس کوچ نے بہترین ورزشوں کی درجہ بندی کر دی


