انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سری لنکا کے خلاف ڈرہم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں جو روٹ نے 23 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کر لیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش اور دنیا کے آٹھویں بیٹر بن گئے ہیں۔
انگلش بیٹر نے 23 ہزار رنز کا سنگِ میل اپنی 521ویں انٹرنیشنل اننگز میں عبور کیا جس کے بعد اب وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ایک ریکارڈ توڑ دیا، دوسرے کے قریب